نئی دہلی،10نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں گورنر نے بی جے پی کو اکثریت ثابت کرنے کے لئے پیر کی رات آٹھ بجے تک کا وقت دیا ہے۔اسی سے مہاراشٹر کی سیایت میں ہلچل تیز ہو گئی ہے۔حکومت بنانے کو لے کر چل رہی اٹھا پٹک کے درمیان کانگریس کا بڑا بیان آیا ہے۔کانگریس لیڈر ملند دیوڑا نے کہا کہ گورنر کو دوسرے سب سے بڑے اتحاد کو حکومت بنانے کی دعوت دینا چاہئے۔ملند دیوڑا نے ٹویٹ کیاکہ بی جے پی۔ شیوسینا حکومت نہیں بناتی تو مہاراشٹر کے گورنر کو دوسرے سب سے بڑے اتحاد این سی پی۔کانگریس کو مدعو کرنا چاہئے۔مہاراشٹر میں حکومت پر جاری تعطل کے درمیان شیوسینا نے اپنے ممبران اسمبلی کو ملاڈ کے ہوٹل دی ریٹریٹ میں رکھا ہے۔